
حکومت ِ سند ھ کی جانب سے کراچی میں خواتین کے لیے پنک بس سروس آج سے شروع کی جائے گی
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کے مطابق پنک بس سروس ماڈل کالونی سے شارع فیصل کے راستے ٹاور تک چلائی جائے گی۔
وزیر ِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پنک بس صبح اور شام کے دفتری اوقات میں ہر20 منٹ کے بعد چلائی جائے گی جب کہ دفتری اوقات کے بعد بس ہر گھنٹے کے بعد چلے گی۔