
اسلام آباد: وزیر ِ اعظم شہباز شریف کی زیر ِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا
وزیر ِ اعظم شہباز شریف کی زیر ِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیاسی،معاشی اور امن و امان کی صورت ِ حال پر بات کی جائے گا اور توانائی بچت پلان پربریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے لوئر گریڈ پیٹرول کی فراہمی پربھی بریفنگ دی جائے گی۔