
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے
ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 262 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھالیکن کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر 7 روپے مہنگا ہو کر 269 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 272 روپے تک جا پہنچی ہے۔دو ہفتوں کے دوران ڈالر کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت ِ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر ڈالر کو کھلا چھوڑا گیا تھا۔جس کے بعد سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،اب تک ڈالر 38 روپے 11 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔