
ملک میں بدترین معاشی بحران پر قابو پانے کےلئے حکومت نے آخرکار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی سخت شرائط کی کڑوی گولی نگلنے کے لیے تیار ۔ جس کے ذریعے 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کے لیے دو آرڈیننس تیار کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملک کی اعلیٰ ٹیکس مشینری نے دونوں آرڈیننس تیار کر لیے ہیں جن میں سے ایک 100 ارب روپے کا ٹیکس اور دوسرا درآمدات پر 100 ارب روپے کا فلڈ لیوی ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اور لگژری آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔ جبکہ جمع ہونے والی فلڈ لیوی کو پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (PDL) میں کمی کو روکنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔