Voice News

پنجاب کے الیکشن 90 دن میں ہوں گے،درخواست سماعت کے لیے منظور: اسد عمر

لاہور: ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی گئی۔عدالت میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر اور بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے۔
بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو نے کے بعد گورنر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرتا ہے۔جس پر عدالت نے کہا کہ کیا آپ نے گورنر کو لکھا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں؟ آپ کی درخوست ہے کہ الیکشن 90 دن ہی میں ہونے چاہیں جس کے لیے گورنر کو الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔سب سے پہلے آپ اس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنائیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کے مطابق گورنر کو اپنے فرائض پورے کرنے چاہیں۔عدالت نے کہا کہ یہ ہم ڈھونڈ لیں گے کہ الیکشن کس نے کروانے ہیں۔وکیل نے مؤقف اپنا یا کہ قانون کے تحت گورنر 90 دن کے اندر الیکشن کی تاریخ دینے کے پابند ہیں،اس پر ہم نے گورنر کو لکھا لیکن انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔جسٹس جواد حسن نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی جمہوریت کے لیے لڑنا ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے اسد عمر کو روسٹرم پر بلایا اور آئین کا دیباچہ پڑھنے کی ہدایت کی،اسد عمر نے آئین کا دیباچہ پڑھ کر سنایا۔
بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست کو سماعت کے لیے 3 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ’آج کی عدالت کی کاروائی سے یہ تو بل کل واضح ہو گیا ہے کہ صوبائی الیکشن تو 90 دن میں ہوں گے،چاہے امپورٹڈ جتنا بھی بھاگنے کی کوشش کرے‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے