
لاہور میں پولیس نے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والے گیارہ سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا جو معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر لوگوں سے بھیک مانگتا تھا۔ پولیس سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گیارہ سالہ زین کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے
کر فوری ایکشن کی ہدایت کی۔ اعلیٰ حکام کے نوٹس اور ہعدایت پر ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کی قیادت میں ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والے 11 سالہ زین کو بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔ زین نے پولیس حکام کو بتایا کہ وہ گھر والوں کی دیکھ بھال کیلیے خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر بھیک مانگتا ہے۔، ذہنی معذور والدین کی وجہ سے بچہ یہ عمل کرنے پر مجبور ہوا ۔
یہ گیارہ سالہ زین ہے جو اپنے معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے خواجہ سراؤں سے ملا اور لڑکی کا روپ دھار کر بھیک مانگی
— Umair Dabeer (محــــــمد عـــــــمیر دبیــــــر) (@UmairDabeer) January 29, 2023
زین کی ویڈیو وائرل ہونے پر لاہور کے علاقے ٹبی سٹی پولیس نے اسے تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا
یا اللہ کچھ رحم کردے ہم غریبوں پر pic.twitter.com/zdzirfN3Ha