Voice News

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا

راولپنڈی: متروکہ وقف املاک نے سابق وزیر ِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کر دیا،شیخ رشید نے ردّ ِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے ہمیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا معاملے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں

متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچے اور لال حویلی کے 2 یونٹس سمیت 7 اراضی یونٹس کو سیل کر دیا۔
متروکہ وقف املاک کی کاروائی پر شیخ رشید نے ردّ ِ عمل دیا ہے کہ ہمیں متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔کاروائی کے وقت میں اسلام آباد میں تھا یہ رات میں مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے،اس لیے میں دوسرے شہر چلا گیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے انہوں نے بہانہ بنا کر لال حویلی کو سیل کیا ہے۔اگر لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہمیں چوک پر لٹکا دیا جائے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے بعد شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کے خلاف کاروائی عدالت میں چیلنج کر دی تھی۔شیخ رشید نے سول جج نوید اختر کی عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کیس ابھی زیر ِ سماعت ہے،لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس اور کاروائی غیر قانونی ہے۔
جب کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی لال حویلی سے متعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے