Voice News

آئی ایم ایف کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا گیا: رانا ثنا اللہ

وزیر ِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی شرائط کوپورا کرنے کے لیے اضافہ کیا گیا،ڈالر کو بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر کھلا چھوڑا

وزیر ِ داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کو توڑا معاہدہ ٹوٹنے کے باعث اب آئی ایم ایف رعایت دینے کو تیار نہیں۔آئل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر نواز شریف پریشان ہیں،عوام پر بوجھ ڈالنا نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر ِ خزانہ اسحاق ڈار کے فیصلے حکومت کے فیصلے ہیں اس سے قبل مفتاح اسماعیل بھی حکومت کی مشاورت سے فیصلہ کرتے تھے۔
الیکشن کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2023 میں ہی عام انتخابات ہوں گے،انتخابات میں تاخیر نہیں ہو گی۔صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن آئینی مسئلہ ہے،آئین کے تحت اگر انتخابات اپریل میں ہونے ہیں تو ہو جائیں لیکن پھر مہم چلائی جائے گی کہ ہمیں یہ قبول نہیں۔الیکشن جب بھی ہوں گے ہم تیار ہیں،یہ لوگ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم جوئی کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری پر مقدمے سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دیا ہے یہ حقیقت ہے،ان کے خلاف مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کروایا۔فواد چوہدری اپنے بیان پر قائم ہیں،ان کے ساتھ قانون کے مطابق رویہ یقینی بنا یا جائے۔مزید ان کے کیس کے متعلق عدالت جانے اور وہ جانیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر ِ خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں کو18 روپے فی لیٹر بڑھایا گیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے