Voice News

پنجاب کی نگران کابینہ کا تنخواہ اور سرکاری گھر لینے سے انکار

پنجاب کی نگران کابینہ نے رضاکارانہ طور پر تنخواہ اور سرکاری گھر لینے سے انکار کر دیا

نگران وزیر ِ اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر ِ صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عام انتخابات کے شفاف اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔
اجلاس میں شہید پولیس اہلکاروں کی بیواؤں کے لیے مالی امداد 2500 سے بڑھا کر 25,000 کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ شہداء کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کے لیے محکمانہ رولز میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران لینڈ مافیا اور قبضہ گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے