
لسبیلہ: چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی اور کوچ میں 43 سے زائد مسافر سوار تھے۔لسبیلہ کے مقام پر چینکی اسٹاپ کے قریب کوچ کھائی میں جا گری جس کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نے تصدیق کر دی ہے کہ حادثے کی جگہ سے 39 افراد کی لاشیں نکالیں گئیں جب کہ 4زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ بس سے نکالی جانے والی زیادہ تر لاشوں کی شناخت نہیں کی جا سکی،لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا۔