
لسبیلہ: چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری،حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی اور کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔لسبیلہ کے مقام پر چینکی اسٹاپ کے قریب کوچ کھائی میں جا گری جس کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر بروقت پہنچ گئیں۔امدادی کاروائی کے دوران جائے حادثہ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جب کہ مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔