
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے ریفرنڈم کے حق میں لگائے گئے بینرز اور پوسٹرز پھاڑ دیے گئے
میلبرن میں سکھ فار جسٹس نامی تنظیم کی جانب سے’خالصتان‘کے حق میں 29 جنوری بروز اتوار کو ریفرنڈم کروایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں نصب کیے گئے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیے گئے،سکھ فار جسٹس تنظیم نے بینرز پھاڑنے کی ذمہ داری بھارتی حکو مت پر ڈال دی ہے۔جب کہ ہندو کمیونٹی نے دعوی کیا ہے کہ مندروں کے باہر ہندوستان مردہ بعد اور خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں سکھ فار جسٹس تنظیم کے جنرل سیکرٹری گور پتوند سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کا مقصد اقوام ِ متحدہ سے آزاد خالصتان کے مطالبے کو منطور کروانا ہے۔جس میں سکھ کمیونٹی اپنی رائے کا اظہار کرر ہی ہے۔
بھارتی حکومت نے یہ دعوی کیا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کو سکھوں کی حمایت حاصل نہیں جب کہ جنرل سیکرٹری گور پتوند سنگھ پنوں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔