
لاہور: پنجاب کی نگران کابینہ کے 11 نگراں وزرا میں سے 8وزرا نے حلف اٹھا لیا
پنجاب کی نگران صوبائی حکومت نے نگران کابینہ کے 11 وزرا کو قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جس کے بعد حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی۔اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے والے وزرا میں ڈاکٹر جمال ناصر نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے طور پر حلف اٹھایا،بلال افضل نے کمیونی کیشن اینڈ ورکس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،ایس ایم تنویر نے انڈسٹری اینڈ کامرس،ڈاکٹر جاوید اکرم نے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر،ابراہیم مراد نے لوکل گورنمنٹ،اظفر علی نے محکمہ اوقاف ور زکو ۃ و عشر جب کہ منصور قادر نے محکمہ ہائر ایجوکیشن اینڈ اسکولز کے وزیر کے طور پر حلف اٹھایا۔
تمکنت کریم نے نگراں وزیر کے طور پر حلف اٹھانے سے انکار کر دیا جب کہ وہاب ریاض بیرون ِ ملک ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔