Voice News

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کے خلاف مقدمہ درج

پاکستان تحریک ِا نصاف کے رہنما فرخ حبیب کے خلاف مقدمے میں ڈ کیتی اور ملزم کو چھڑانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں

پاکستان تحریک ِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے خلاف تھانہ فیروز والا میں وفاقی پولیس کے افسر عدیل شوکت کی مد عیت میں مقدمہ ڈکیتی اور ملزم کو چھڑانے کی دفعات شامل کر کے درج کیا گیا۔ایف آئی اے کے متن میں کہا گیا ہے کہ کچھ لو گوں نے ملزم فواد چوہدری کو سفری ریمانڈ پر اسلام آباد روانہ ہوتے ہوئے کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ پر راستہ روک لیا،یہ لوگ گرفتار ملزم فواد چوہدری کو چھڑوانے کی کو شش کرنے لگے۔مزاحمت کے دوران ان لوگوں نے پولیس اہلکار کی یونیفارم پھاڑدی اور وائر لیس سیٹ چھین لیا۔گرفتار ملزم کو چھڑوانے اور مداخلت پر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے