Voice News

افغانستان میں سردی سے 124 افراد ہلاک

کابل: افغانستان میں سردی کے باعث 15 روز کے دوران 124 افراد ہلاک

وزارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ افغانستان کا اس بار کا موسم ِ سرما گزشتہ ایک دہائی کے مقابلے میں شدید تر ہے جس سے پچھلے 15 روز کے دوران 124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جب کہ 70 ہزار مویشی بھی جان سے جا چکے ہیں۔
ڈیز اسٹر مینجمنٹ کے قائم مقام وزیر ملا محمد عباس نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اس سال افغانستان کے بیشتر علاقوں میں شدید برف باری ہوئی ہے۔جس کے باعث راستے منقطع ہیں امداد کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر بھی روانہ کیے گئے،لیکن پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر کو لینڈ نہیں کیا جا سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے