
اسلام آباد: عدالت پیش ہونے پر فواد چوہدری نے میڈیا کو بیان دیا ہے کہ جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر مجھے فخر ہے،نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا
گزشتہ رات فواد چوہدری کو ان کے گھر سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا،آج کاروائی کے لیے عدالت میں ان کو پیش کیا گیا اس موقع پر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا جا رہا ہے میں نے بغاوت کی،جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پرمجھے فخر ہے نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا۔میں تو کہتا ہوں کہ 22 کروڑ عوام پر بھی مقدمات بنا دیں۔
انہوں نے کہا کہ میری پیشی پر پولیس ایسے لگائی ہے کہ جیسے میں کوئی جیمز بونڈ ہوں،جس طرح گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا۔مجھے یہ فون کرتے میں خود ہی آجاتا۔
انہوں نے کہا کہ میں سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں،مجھے عزت و احترام کے ساتھ ٹریٹ کیا جائے۔