Voice News

فواد چوہدری کو بغاوت پر گرفتار کیا گیا: اسلام آباد پولیس کا بیان

پاکستان تحریک ِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو حراست میں لینے کے بعد اسلام آباد پولیس نے بیان دیا ہے کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شر انگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے

اسلام آباد پولیس نے گزشتہ رات فواد چوہدری کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیاجس کے بعد انہیں اسلام آباد میں منتقل کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان دیا ہے کہ آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا۔فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض ِ منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے