Voice News

وزیر اعظم کا نوجوانوں کےلئے 75 لاکھ روپے تک قرض سکیم کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف کا نوجوانوں کےلئے قرض سکیم کا اعلان کر دیا جس سے 5 لاکھ سے 75 لاکھ تک کا قرضہ لیا جا سکتا ہے۔


قرض سکیم کی وضاحت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 500,000 روپے تک کا قرضہ سود سے پاک ہوگا اور اسے تین سال میں واپس کیا جا سکتا ہے۔ جو لوگ 500,000 سے 15 لاکھ روپے تک قرض لیتے ہیں ان سے 5 فیصد سود لیا جائے گا اور وہ اسے 7 سال میں واپس کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 15 لاکھ سے 75 لاکھ روپے قرض لینے والے افراد 7 فیصد سود ادا کریں گے اور ادائیگی کی مدت 8 سال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے