Voice News

مستقبل میں عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مضبوط سیاسی تعاون کی ضرورت ہو گی: بل گیٹس

آسٹریلیا: مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ مستقبل میں اگر عالمی وبا کا سامنا کرنا پڑا تو اس کے لیے مضبوط سیاسی تعاون کی ضرورت ہوگی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں لووی انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ دنیا کسی نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، اگر عالمی وبا کا سامنا کرنا پڑا تو اس کے لیے مضبوط سیاسی تعاون کی ضرورت ہوگی یہاں تک کہ دشمنوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جب ہمیں کسی وبائی مرض سے خطرہ لاحق ہو تو ہمیں اس انداز سے ردّ ِ عمل ظاہر کرنا ہو گا کہ وہ بیماری عالمی سطح پر پھیل نہ سکے۔ہمیں ہر 5 سال بعد ممالک اور خطے کی سطح پر وباؤں سے نمٹنے کی تیاریوں کی آزمائش کرنے کی ضرورت ہے۔ایک ایسے عالمی گروپ کو قائم کرنے کی ضرورت ہے جو ہر ملک کی کو ششوں پر نظر رکھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا وبا کے حوالے سے کسی ملک کا ردّ ِ عمل بل کل درست تھا۔
بل گیٹس نے ٹیکنالوجی میں تنوع سے متعدد طبی اور دیگر مسائل سے نمٹنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ اس طرح ہم موٹاپے کا علاج کر سکیں گے،کینسر کا علاج کر سکیں گے اور پولیو کا بھی خاتمہ کرنا ممکن ہو گا۔میرا ماننا ہے کہ 20 سے 60 سال پہلے کے مقابلے میں اب پیدا ہونا زیادہ بہتر ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے