
بلوچستان: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہو شاب میں کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ ر) کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کلئیر کرنے کے لیے آپریشن کیا۔سیکیورٹی فورسز بذریعہ ہیلی کا پٹر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر داخل ہو ئیں۔4 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی،فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ،آئی ای ڈیز اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔دہشت گرد شہریوں پر فائرنگ کے واقعات اور گوادر ہو شاب ایم 8 پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے میں ملوث تھے۔