
سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم دبئی اور کینیا کے لیے آ ج روانہ ہو گی
سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی جے آئی ٹی تحقیقات کے لیے آج دبئی روانہ ہو گی۔جے آئی ٹی کے سفری اخراجات کے لیے اسلام آبا د پولیس کے بجٹ سے 1 کروڑ ادا کیے جائیں گے۔ٹیم ایک ہفتہ دبئی میں قیام کے بعد کینیا کے لیے روانہ ہو گی۔کینیا حکومت نے قتل کی تحقیقات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔تحقیقاتی ٹیم میں اسلام آباد پولیس کے انٹیلی جنس بیورو،اسلام آباد ہیڈ کواٹر ڈپٹی انسپیکٹر جنرل اویس احمد،نمائندگان انٹر سروسز انٹیلی جنس اور ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل وقار الدین سید شامل ہیں۔
(گزشتہ ماہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی جے آئی ٹی نے کیس کی تفشیش کے لیے وزارتِ داخلہ کو اخراجات کے بندوبست کے لیے درخواست دی تھی۔وزارتِ داخلہ نے اخراجات کے لیے اسلام آباد پولیس کے بجٹ سے رجوع کرنے کے لیے کہا تھا)