Voice News

گوادرحق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کو گرفتار کرلیا گیا۔

بلوچستان کے بندرگاہی شہر گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کے 2 مہینے تک جاری رہنے والے دھرنے اور احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنما اور جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمٰن کو گرفتار کرلیا گیا۔

مولانا ہدایت الرحمٰن نے چند روز قبل گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا اور آج صبح گرفتاری دینے کے لیے عدالت پہنچ گئے جہاں پولیس نے عدالت کے احاطے سے انہیں گرفتار کرلیا۔

گوادر پولیس نے حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کے خلاف قتل، اقدام قتل، لوگوں کو تشدد کے لیے اکسانے اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

دوسری جانب، بلوچستان بار کونسل نے گوادر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطے سے مولانا ہدایت رحمٰن بلوچ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے