
سندھ: صوبائی حکومت نے کراچی،حیدر آباد اور دادو میں 15 جنوری تک بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے
چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت بلدیاتی انتخابا ت کی مشاورت کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس کے بعد شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں،سندھ میں امن و امان کی صورتِ حال اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق بات ہوئی ہے۔سندھ حکومت نے کراچی کی حلقہ بند یوں سے متعلق نوٹس واپس لے لیا ہے۔
فیصلے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو حلقہ بندیوں پر اعتراضات تھے،ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ اتحادیوں کے مطالبات کو سنجیدہ لیا جائے۔کراچی،حیدر آباد اور دادو میں 15 جنوری تک بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا جا رہا ہے جب کہ دوسرے اضلاع میں الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے۔سڑک پر آنے سے بات نہیں مانی گئی،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کو شش کی ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے دادو میں سیلابی پانی کھڑا ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کو الیکشن ملتوی کرنے کا خط لکھ دیا گیا ہے۔
(گزشتہ روز ایم کیو ایم کے راہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن نہیں ہو گا،ہم کراچی کی شارع فیصل پر دھرنا دیں گے)