لاہور: آٹے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 100 روپے کم کر دی گئی ہے، قیمت میں کمی کے بعد مرغی کا گوشت فی کلو 471 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔جب کہ 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1750 مقرر کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق چند روز میں آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
(واضح رہے کہ مرغی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا تھا اور خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ماہِ رمضان تک گھی اور تیل کا بحران ہو سکتا ہے)