Voice News

آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف کرکٹ سیریز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

آسٹریلیا نے طالبان کی جانب سے خواتین پر اعلی تعلیم کے حصول پرپابندی عائد کرنے پر افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا انعقاد مارچ میں ہونا تھا۔سیریز کے انعقاد سے قبل ہی آسٹریلیا کرکٹ نے افغانستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ اس وقت کرکٹ کھیلنا ممکن نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلی تعلیم پر پابند ی کے بعد فیصلہ کیا گیاہے۔خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،انہیں پارکس اور جم جانے کا بھی موقع فراہم نہیں کیا جاتا۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم خواتین کے کھیلوں میں بھی حصہ لینے کی حمایت کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے