جنیوا کانفرنس: سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی برادری کی امداد پر اقوامِ متحدہ حیران ہو گئی

گزشتہ روز سوئزر لینڈ کے شہر جینیوا میں وزیر ِ اعظم پاکستان اور اقوام ِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی سربراہی میں ڈونر کانفرنس کا انعقادکیا گیا تھا،جس میں عالمی برادری سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مالی امداد کی درخواست کی گئی تھی۔ عالمی برادری کے تعاون کے بعد سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی رقم 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔عالمی برادری کے تعاون اور فراخ دلی پر اقوامِ متحدہ نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔اقوام ِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے منتظم اچم سٹینر نے کہا ہے کہ ڈونر کانفرنسز میں اکثر عطیات کا اعلان مقاصد اور اہداف سے کم ہوتا ہے لیکن پاکستان کے لیے عطیات کے وعدے ہدف سے زیادہ ہونا غیر معمو لی ہے۔
اچم سٹینر کے بیان پر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کسی بھی پاکستانی سے بڑھ کر پاکستان کا مقدمہ پیش کیا،توقعات سے بڑھ کر امداد ملی۔
وزیرِ مملکت امورِ خارجہ حنا کھر ربانی نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کی توجہ ایک مرتبہ پھر اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔