حکومتِ پاکستان نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے 248 ارب روپے کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی

ملک میں سیلاب سے متاثرہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں دو منصو بوں کی منظوری دی گئی ہے ان منصوبوں میں ’سیلاب کے بعد تعمیرِ نو کے منصوبے‘ اور ’فلڈر سپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ منصوبے‘ شامل ہیں۔پہلے منصوبے کی لاگت 88 ارب روپے ہے جس کے لیے عالمی بینک 40 کروڑ جب کہ160 ارب کی لاگت کے دوسرے منصو بے کے لیے 110 ارب کا قرض فرا ہم کرے گا۔سندھ میں 160 ارب کے اس منصوبے میں 24 اضلاع کے تباہ شدہ مکانات کی تعمیرِ نو کو عمل میں لایا جائے گا۔