Voice News

مشکل حالات میں پاکستانی عوام کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوا: انتونیو گوتریس

سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بین الاقوامی ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتو نیو گو تریس نے کہا کہ مشکل حالات میں پاکستانی عوام کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوا

جینیوا میں منعقدہ بین الاقوامی ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام ِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گو تریس نے کہا کہ پاکستان میں جا کر سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔پاکستان میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا حال دیکھ کر دل ٹو ٹ گیا۔لیکن مشکل حالات میں بھی پاکستانی عوام کا جزبہ دیکھ کر حیران ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرِ نو کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔آج کی کانفرنس پاکستان کی تعمیرِ نو کے طویل سفر کے لیے پہلا قدم ہے،اقوام ِ متحدہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے