لاہور: علّامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے شارجہ جانے والی خاتون کے بیگ سے اسلحہ بر آمد،تحقیقات کے لیے مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق یو حنا آباد کی رہائشی خاتون نے علّامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شارجہ روانہ ہونا تھا۔5 جنوری کی رات لاہور سے ائیر بلو 412 کی پرواز نے شارجہ کی جانب روانہ ہونا تھا۔ روانگی سے قبل خاتون کے وی آئی پی بیگ کی تلاشی لی گئی،اسکینگ کے دوران 30 بور پستول اور میگزین برآمد کیا گیا۔
پولیس نے تفشیش کے بعد بتایا ہے کہ خاتون کے پاس اسلحے کا لائسنس موجود نہیں جس کا اعتراف خاتون نے خود کیا ہے۔ناجائز اسلحہ بیرونِ ملک اسمگل کی کوشش میں خاتون پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزمہ کو برآمد ہونے والے اسلحے سمیت عدالت بھی پیش کر دیا گیا ہے۔