اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باجوہ نے عمران خان کے لیے جو کچھ کیا وہ اب سامنے آرہا ہے،جنرل باجوہ نے عمران خان کے لیے فوج کی تمام صلاحیتیں جھونک دیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ باجوہ نے عمران خان کے لیے جو کچھ کیا وہ اب سامنے آرہا ہے،جنرل باجوہ نے عمران خان کے لیے فوج کی تمام صلاحیتوں کو جھونک دیا۔عمران خان آج اپنی چار سالہ کارکردگی کے متعلق بتانے سے قاصر ہیں عمران خان نے پاکستان کے معاش،سماج اور معاشرے کو نقصان پہنچایا۔گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے اور ان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں۔عمران خان نے ایک اینٹ بھی عوام کی ترقی کے لیے نہیں لگائی،عمران خان آج اقتدار پر بٹھانے والوں پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔میں نے عمران خان جیسا محسن کش انسان نہیں دیکھا۔چار سال سپورٹ کے بعد بھی عمران خان ناکام رہے۔جنرل قمر باجوہ نے عمران خان کی کس طرح مدد کی وہ سب کے سامنے آرہا ہے لیکن مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں۔