اسلام آباد: احتساب عدالت نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا

احتساب عدالت نے 11 دسمبر 2017کو اثاثہ جات ریفرنس میں وزیرِ خزانہ کے اثاثوں کو ضبط کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا جس کے تحت اسحاق ڈار کے بینکس اکاؤنٹ اور گھر ضبط کرنا کا حکم جاری کیا گیا تھا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوٹس کے متضاد تحریری فیصلہ دیتے ہوئے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا حکم واپس لیتے ہوئے بینکس اکاؤنٹ بحال کر دیے ہیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے ہیں اور ٹرائل ادارہ اختیارات ختم ہونے پر ختم ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ پراسٹیکیوٹر نے بھی کہا ہے کہ قانون کے مطابق عدالت مناسب فیصلہ کر دے جس کے بعد عدالت اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیتی ہے۔