جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی سے گیارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے

آئی ایس پی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک کمانڈر اور دو خود کش بمبا ر شامل تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھے۔دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بارود اور اسلحے کی بھاری مقداربھی برآمد کی گئی ہے۔