لاہور: چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ، ایک کلو آٹے کی قیمت 145 سے بڑھا کر 150 روپے کر دی گئی

چکی کے آٹے کی قیمتیں دو ہفتوں کے دوران آسمانوں کو چھونے لگیں۔فی کلو چکی کا آٹا 5 روپے کے اضافے کے ساتھ 145سے150 روپے کر دیا گیاہے۔15 کلو کا آٹا 2250 میں فروخت ہو رہا ہے،جس کے باعث عوام غیر معیاری آٹا لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔آٹے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ گندم کی شدید قلت ہے۔