کراچی: ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران خاتون کا قتل کر دیا،مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے

کراچی کے علاقے گلستان ِ جوہر میں ڈاکو ؤں نے ڈکیتی کے دوران خاتون کا قتل کر دیا۔مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ گاڑی سے دوا لینے اترا تھا،واپس آیا تو بہن کو گولیاں ماری گئی تھیں۔پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کر لیا ہے۔
کراچی میں ڈکیتی کے ایک اور واقعے میں چار ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا۔کراچی کے علاقہ ماڈل کالونی ہاشم رضا روڈ پر چار ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا،ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔