چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ مجھ پر وزیرِ آباد میں قاتلانہ حملے میں ایک نہیں بل کہ تین افراد ملوث تھے

پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیر مین نے وزیرِ آباد میں قاتلانہ حملے کے متعلق دعوی کیا ہے کہ حملے کا اسکریپٹ ایسا تیار کیا گیا تھا کہ یہ مذہبی انتہا پسندی لگے۔حملے میں ایک نہیں بل کہ تین افراد ملوث تھے،مقتول معظم کو جو گولی لگی وہ نوید کے لیے تھی۔
عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کے حقائق چھپائے گئے،حملے کی سازش کی خبر خیبر ایجنسی کے کچھ لوگوں نے خود دی تھی۔میری حکومت گرانے کا فیصلہ ایک آدمی کا تھا۔
(واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ عمران خان پر وزیر آباد قاتلانہ حملے میں تین افراد ملوث تھے،عمران خان کو حملے کے دوران تین گولیاں لگیں جو کافی اونچائی سے چلائی گئی تھیں)