وزیر ِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جا ئے،اگر عمران خان سچا ثابت ہوگیا تو جو الزام ہم پر لگائے ہیں اپنے سر لے لیں گے

وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے چئیرمین پی ٹی آئی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹا آدمی ہے،اسے خود بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔وہاں جتنے لوگ زخمی ہوئے سب ٹھیک ہوگئے لیکن اس کا زخم دو مہینے میں ٹھیک نہیں ہو رہا،اس کی سیاست یہی ہے کہ جھو ٹا الزام لگاؤ اور پروپیگنڈا چلاؤ۔
انہوں نے دعوی کرتے ہو ئے کہا کہ واقعے میں صرف ایک شخص ملو ث ہے،اگر دو ملزمان اور تھے تو انہیں جے آئی ٹی نے تلاش کیوں نہیں کیا۔عمران خان کے گن مین نے جو فائر کیا وہ اعظم کو لگا اس کی ویڈیو موجود ہے،کو ئی دوسرا فائر کر رہا تھا تو پکڑا کیوں نہیں گیا ویڈیو میں کیوں نہیں آیا؟ میری اطلاع کے مطابق نوید کے فون کا فارنزک ہو چکا ہے،سیکیورٹی میں سو کے قریب افراد تھے جن کے بیان بھی ریکارڈ ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے عمران خان کا پولی ٹیسٹ کروایا جائے تاکہ جھوٹ اور سچ سامنے آجائے۔اگر عمران خان سچا ثابت ہوگیا تو جو الزامات ہم پر لگائیں ہیں اپنے سر لے لیں گے۔