جمیعتِ علمائے اسلام (ف) کے راہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں دونوں صورتوں میں وزیرِ اعلی نہیں رہیں گے

جمیعتِ علمائے اسلام (ف) کے راہنما حافظ حمد اللہ نے ٹوئٹ میں یہ بیان دیا ہے کہ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں دونوں صورتوں میں وزیرِ اعلی نہیں رہیں گے۔عمران خان کی 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینا صرف خبر کی خبر رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شنید میں آیا ہے کہ عمران خان نے جڑواں شہر کے مکین سے ملنے کی کوشش کی مگر وہاں سے نمبر بند یا مصروف ملا،اب خان صاحب کے لیے نہ کال آئے گی نہ پہاڑی کامک۔