وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش پر ٹوئٹ کیا کہ شہید ذاولفقار علی بھٹو عوام کی طاقت کی علامت تھے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹو ایک نظریہ ہے جسے مٹانے کی کوشش کرنے والے تاریخ میں بے نام و نشان خاک بن گئے۔بھٹو کا نام آج بھی پاکستان کے گلی کو چوں سمیت دنیا کے کونے کونے میں گونجتا ہے۔شہید ذوالفقارعلی بھٹو عوام کی طاقت کی علامت تھے۔شہید بھٹو نے خلوص،تدبر اور محنت سے ملک کو سیاسی،معاشی اور معاشرتی لحاظ سے آگے بڑھایا۔انہوں نے عوام کو سیاسی شعور دیا ملک کو پہلا متفقہ آئین اور جوہری پروگرام دیا۔