ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

آل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق دسمبر 2022 کے دوران ملک میں 13 لاکھ 35 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی۔جو سال 2021کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔
2021کے دسمبر میں ملک میں 1507000ٹن پیٹرولیم کی مصنوعات فروخت ہوئیں جب کہ 2022 کے پہلے 6 ماہ میں 9033000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں ۔ اس اعتبار سے 2022 میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔