Voice News

خطرے کی گھنٹی : کورونا کے نئے ویرئینٹ کی پاکستان میں تصدیق

چین میں کورونا کے نئے ویرئینٹ اومی کرون (ایکس بی بی) کے سب ویرئینٹ کی پاکستان آمدکی تصدیق

Omicron XBB

قومی ادارہ صحت اور آغا خان یونیورسٹی کے ماہرین نے چین میں پائے جانے والے کورونا کے نئے ویرئینٹ اومی کرون (ایکس بی بی) کے سب ویرئینٹ کی پاکستان آمد کی تصدیق کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جینوم سیکونسنگ سے ایکس بی بی ویر ئینٹ کا پتا لگایا گیا ہے۔تاہم پاکستان میں کورونا کے بی ایف 7 کی تصدیق نہیں ہوئی جو تیزی سے پھیلتا ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کو دونوں ویر ئینٹس کا خطرہ نہیں ہے،پاکستانیوں کی قوتِ مدافعت بہت بہتر ہے۔پاکستان میں آج کورونا کے 15 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مثبت شرح اعشاریہ 40 فیصد رہی ہے۔
ماہرین نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے چین جیسی صورتِ حال پیدا ہونے کا فی الحال خطرہ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے