روس:یوکرین نے امریکا کے فراہم کردہ جدید میزائل سسٹمز سے حملہ کرکے 63 روسی فوجی ہلاک کر دیے

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق مشرقی یوکرین میں روسی افواج کے نصب خیموں پر یوکرین نے امریکا کے فراہم کردہ جدید میزائل سسٹمز سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 63 روسی فوجی ہلاک ہوئے۔یوکرین نے حملے میں امریکی جدید طرز کے 6 ہائی مو بیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم میزائلوں سے حملہ کیا جن میں 2 میزائلوں کو مار گرایا گیا۔
یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 400 روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ روس نے 63 فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔