لاہور: راہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دھڑوں کو اکٹھا کرنا شہیدوں کے لہو سے غداری ہو گی

پاکستان تحریکِ انصاف کے راہنما فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے دھڑوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے،ماضی میں کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اہل کاروں کو شہید کیا گیا۔ایم کیو ایم کو دوبارہ اکٹھا کرنا شہیدوں کے لہو سے غداری ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر الزامات عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کامران ٹیسوری جرائم اور قبضوں میں ملوث رہے ہیں۔