سپریم کورٹ: معروف صحافی ارشد شریف قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت 5 جنوری کو مقرر کر دی گئی

دسمبر 8،2022 کو ارشد شریف قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بنیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی تھی،جس کو جنوری کے پہلے ہفتے میں دوبارہ سماعت کے لیے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کو ہدایت کی تھی کہ اگر جے آئی ٹی کو تحقیقات میں کوئی رکاوٹ پیش آرہی ہے تو وہ چیف جسٹس سے رجوع کر سکتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم میں انٹر سروس انٹیلی جنس کے نمائندہ محمد اسلم،ملٹری انٹیلی جنس سے مرتضی افضال،ایف آئی سائبر کرائم کے ڈائریکٹر وقار الدین سید اور آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل ساجد کیانی شامل ہیں۔