پنجاب میں شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا

پنجاب میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے پرکئی مقامات پر موٹر ویز بند کر دی گئیں۔فیصل آباد ملتان موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند جب کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم 2کو ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹر چینج تک بند کردیا گیا ہے۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔