Voice News

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے عزم کا ارادہ کیا گیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کا 40 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے عظم کا ارادہ کیا گیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 40 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں،دہشت گردی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں وفاقی وزرا،چئیر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی،تینوں سروسز چیفس اور اینٹلی جینس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس نے قرار دیا کہ ’قومی سلامتی‘ کا تصور معاشی سلامتی کے گرد گھومتا ہے اور یہ کہ معاشی خود انحصاری اور خود مختاری کے بغیر قومی خود مختاری اور وقار پر دباؤ آتا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیادت وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کریں گی،سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کو ملک کے معاشی استحکام کے حوالے سے بریفنگ دی۔مزید اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے