شمالی کوریا کے ورکرز پارٹی کے اجلاس میں کِم جونگ اُن نے بڑے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر زور دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے حکمر اں ورکرز پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں کِم جونگ اُن نے سلامتی و خود مختاری کے دفاع کے لیے فوجی طاقت حاصل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو سرحد پار جنوب کی طرف گئے، رپورٹ کے مطابق اجلاس کا انعقاد اسی سلسلے میں کیا گیا۔کِم جونگ اُن نے واشنگٹن اور سئیول پر الزام عائد کیا کہ وہ پیانگ یانگ کو تنہا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے اور امریکا جوہری اثاثے جنوبی کوریا میں تعینات کرنے میں مصروف ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سُک یول نے فوجی سربراہ کو ذہنی طور پر تیار رہنے اور ٹرینگ کو یقینی بنانے پر زور دیا تھا تاکہ شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دیا جا سکے۔