Voice News

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ انتقال کر گئے

کیتھولک چرچ کے سابق سربراہ پوپ بینیڈکٹ 16 ویٹیکن میں اپنی رہائش گاہ میں وفات پا گئے ہیں۔ وفات کے وقت ان کی عمر 95 برس تھی۔

اُنھوں نے سنہ 2005 سے لے کر 2013 تک کیتھولک چرچ کی سربراہی کی جس کے بعد وہ خرابی صحت کی وجہ سے اس عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

وہ سنہ 1415 میں پوپ گریگوری 12 کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے والے پہلے پوپ تھے۔

پوپ بینیڈکٹ نے اپنے آخری برس ویٹیکن کے اندر ایک خانقاہ میں گزارے اور ان کے جانشین پوپ فرانسس کے مطابق وہ ان سے اکثر ملنے کے لیے جایا کرتے تھے۔

ویٹیکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق پوپ کی میت کو دو جنوری سے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا گرجا گھر میں رکھا جائے گا جہاں لوگ ان کا دیدار کر سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق پانچ جنوری کو سینٹ پیٹرز سکوائر میں ان کی آخری رسومات پوپ فرانسس ادا کروائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے