Voice News

بابر اعظم ٹیم کے لیے ریڑ کی ہڈ ی ہیں: شاہد آفریدی

چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ بابر اعظم ٹیم کے لے ریڑ کی ہڈی ہیں

سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے وکٹ کا معائنہ بھی کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ آگے جائے لیکن جن پچز پر ہم نے کھیلا ہے ہم اس سے آگے نہیں جا سکتے،ان پچز سے بولرز کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ہم اس سے اچھی وکٹ بنا سکتے ہیں،دوسرے ٹیسٹ کے لیے باؤنسی وکٹ کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے بات چیت کرکے اندازہ ہو اکہ مسائل کیا ہیں،کھلاڑیوں اور پی سی بی انتظامیہ کے درمیان رابطے کا فقدان لگتا ہے چئیر مین سلیکشن کا پلئیرز سے براہِ راست رابطہ ضروری ہے۔کرکٹ بورڈ نے مجھے موقع دیا ہے اور مجھے اپنی ذمّہ داریوں کے بارے میں پتا ہے،میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔خواہش ہے کہ مدت مکمل ہونے سے قبل دو ٹیمیں بنائیں تا کہ بینچ مضبوط ہو۔اگر میں انصاف نہ کر پایا تومیرا کام مکمل نہیں ہو گا،میرے ہوتے ہوئے پر فارمزکو موقع ضرور ملے گا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ٹیم کے لیے ریڑ کی ہڈی ہیں،سلیکشن کمیٹی بابر کو بھر پور سپورٹ کرے گی،کل بابر کا فیصلہ اچھا لگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے