الیکشن کمیشن کے انتخابات نہ کروانے پر عمران خان نے الیکشن کمیشن کو پی ڈی ایم ہی کی ٹیم قرار دے دیا

اسلام آباد ہائیکور ٹ کے الیکشن کمیشن کو انتخابات کروانے کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا۔جس پر پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیر مین عمران خان نے ردّ ِ عمل دیتے ہوے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود انتخابات نہ کرا کر الیکشن کمیشن نے خود کو حکومت ہی کی ٹیم ثابت کیا۔عمران خان کا حکومت پر تنقید کرتے ہوے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم انتخابات سے بھاگ رہی ہے اور عوام سے خوفزدہ ہو چکی ہے۔
(الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہاہے کہ الیکشن عملہ فوری طور پر دستیاب نہیں اور حکومت نے بھی سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔لہذا اتنی کم مدت میں الیکشن کروانا ممکن نہیں جلد بازی میں الیکشن سے اس کی شفافیت پر سوالات اٹھیں گے)