لاہور: 5دن احتجاج کرنے کے بعد کنٹریکٹ اساتذہ کے پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب

لاہور کے زمان پارک میں 5دن کنٹریکٹ اساتذہ نے دھرنا جاری رکھا،کنٹریکٹ اساتذ ہ کا مطالبہ تھا کہ گریڈ 16کے اساتذہ کی مستقلی کا نوٹفکیشن جاری کیا جائے۔کنٹریکٹ اساتذہ کا کہنا تھا کہ 14سال سے 10ہزار سے زائد اساتذہ کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں لیکن وعدوں کے باوجود حکومت نے مستقل نہیں کیا۔
دھرنے کے باعث لاہور کی سڑکوں میں ٹریفک بھی متاثر رہی5،دن کے بعد احتجاج کو ختم کر دیا گیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ 16گریڈ کے کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کا نوٹفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا